رابطہ سوسائٹی کی طرف سے کل منعقد ہورہا ہے تعلیمی ایوارڈ کا اجلاس
02:42PM Sat 29 Jul, 2023

بھٹکل: 29 جولائی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی طرف سے ان شاء اللہ کل 30 جولائی کو نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے) میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحمٰن مجددی صاحب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اطلاع کے مطابق اجلاس دو نشستوں میں منعقد ہوگا جس کی پہلی نشست صبح 10:00 بجے شروع ہوکر 12:30 بجے اختتام کو پہنچے گی جبکہ دوسری نشست عصر بعد سے سات بجے تک چلے گی جبکہ پروگرام کے اختتام پر عشاء بعد نوائط محفل کی طرف سے نوائطی مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔
اس اجلاس میں تقریباً 32 ایواڑدس دیے جائیں گے جبکہ بھٹکل کی تین مشہور شخصیتوں کی تہنیت بھی کی جائے گی۔
بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جنبا فاروق مصباح اور سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری و دیگر ذمہ داران نے عوام سے تمام نشستوں میں شرکت فرما کر طلبہ کی ہمت افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔
