بھٹکل تلاند کے قریب میں نالے میں پھنسے دو بھینسوں کو فائیر بریگیڈ عملہ بچانے میں ہوا کامیاب
03:39PM Sun 4 Jul, 2021
بھٹکل : 4 جولائی ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تلاند کے کوٹدمنے کے قریب بہنے والے نالے میں جھاڑیوں کے بیچ پھنسے دو بھینسوں کو کل رات بھٹکل فائر بریگیڈ کے عملے نے حفاظت سے نکال کر ان کے مالک کے حوالہ کردیا ہے ۔
فائر بریگیڈ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گذشتہ شب مٹھلی کے راگھویندر بھاسکر نائک نے فائر بریگیڈ کے عملہ کو فون پر خبر کی کہ اس کے دوبھینسے چرنے کے دوران تلاند اور کوٹد منے کے قریب بہنےوالے نالے کے درمیان جھاڑیوں میں پھنس گئے ہیں اور کوشش کے باوجود نہیں نکل پارہے ہیں ۔
اس نےفائر بریگیڈ عملے سے درخواست کی کہ اس کی بھینسوں کو باہر نکالنے کے لیے مدد کی جائےجس پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور دونوں بھینسوں کوبحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالے کردیا ۔ اس پر راگھویندر نے ان کا شکریہ اداکیاہے۔