اڈپی میں بنے  تیرتے ہوئے پل کو سمندری طوفان کے پیش نظر الگ کیا گیا ہے: سدیش شٹی

02:22PM Mon 9 May, 2022

اڈپی: 9 مئی،2022 (ذرائع) ملپے کے ساحل پر تین دن پہلے جس تیرتے ہوئے پل کا افتتاح کیا گیا تھا  آج صبح اسے سمندری طوفان کے پیش نظر تباہی سے بچانے کے لیے  الگ کیا گیا  تھا  جس کی وجہ سے کچھ بلاکس سمندری لہروں کے زور سے ساحل پر آگئے تھے۔ ریاست کے پہلے اور اکلوتے تیرتے پل کے لیز ہولڈر اور ڈائل منترا کے مالک سدیش شٹی نے پل کی تباہی کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ جانکاری دی اور  کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر  پل کو تباہی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے  میڈیا کو دیے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ریاست بھر میں تیرتے ہوئے پل کو لے کر افواہیں گرم ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے  اس سے کسی کو نقصان پہنچنے والی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے  سمندری طوفان کے پیش نظر پانی کی سرگرمیوں پر روک لگائے جانے کے بعد اس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج صبح اس کے بلاکس کو منقطع کیا گیا ہے۔