مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ایک اہم اپیل
02:15PM Tue 22 Feb, 2022

بھٹکل: 22 فروری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف کے لوگوں میں اپنی فلاحی و سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد پہچان بنانے والا ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم گذشہ ایک صدی سے اپنے سفر پر رواں دواں ہے اور شروع سے اب تک برابر اس کی سماجی ،سیاسی اور فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آج کل کے سیاسی حالات میں ملت کے تمام افراد کا اس جیسے ادارے کے ساتھ جڑے رہنا نہایت ضروری ہے ۔ اسی کو دیکھتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم نے 25 سال سے زائد عمر کے افراد کو ممبر بنانے کی ایک مہم شروع کی ہے ۔ جس کے لیے تنظیم کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے ممبر بنیں اور اس کو مضبوط کرنے میں اپنا تعاون دیں۔
واضح رہے کہ تنظیم کا رکن بننا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔یہ بہت ہی آسان ہے ۔ دفتری اوقات میں تنظیم میں جانے پر اس تعلق سے تمام معلومات مل سکتی ہیں۔
قارئین کی سہولت کے لیے یہاں ممبری اور منتقلی فارم کی نقل دی جارہی ہے ۔ اس کو پُر کرکے بھی تنظیم دفتر میں جمع کیا جا سکتا ہے۔


