مرکزی وزیر شری پد نائک کی حالت میں بہتری: گوا میں ہی ہوگا علاج
03:43PM Tue 12 Jan, 2021
نئی دہلی،12/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر شری پد نائک گزشتہ رات انکولہ میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئےتھے جس میں ان کی اہلیہ اور سکریٹری کی موت ہوگئی تھی اور اس حادثہ میں مرکزی وزیر شری پد نائک سمیت دیگر تین لوگ زخمی ہوئے تھے۔ حادثہ کے بعد شری پد نائک کو گوا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
معلومات کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق شری پد نائک کی پیر کی شب ہی کچھ سرجری ہوئی ہے۔ گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت کے مطابق شری پدنائک خطرے سے باہر ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر دہلی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے حادثہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گوا کے وزیر اعلی سے بات کی تھی اور مرکزی وزیر کے بہتر علاج کا انتظام کرنے کو کہا تھا۔