کانگریس میں نہیں تھم رہی ہے تلخی، کپل سبل کے نئے ٹوئٹ سےکانگریس میں’گھمسان‘ شروع ہونے کا امکان
04:02PM Tue 25 Aug, 2020
پیر کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ تقریباً 7 گھنٹے کے بعد ختم ہوئی تھی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کانگریس کی (Congress Interim President) عبوری صدر بنی رہیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اگلے 6 ماہ کے اندر پارٹی کو نیا صدر منتخب کرنا ہوگا۔ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سونیا گاندھی پر کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کچھ پارٹی لیڈر ان کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے۔ میٹنگ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک سال کا وقت دینے کی بات کہی، لیکن راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے 6 ماہ میں نئے صدر کا عمل شروع کرنے کی بات کہی۔ اپنی تقریرکے دوران راہل گاندھی نے جذباتی انداز میں کہا، ’پورے حادثہ (سونیا گاندھی کی بیماری کے وقت سینئر لیڈروں کے ذریعہ لکھے گئے خط اور جواب دینے کے لئے ریمائنڈر بھیجنے) سے میں دکھی ہوا، آخر میں بیٹا ہوں’۔