لاک ڈاؤن کے بعد سے بند پڑی مینگلور سے کاسرگوڈ کے لیے سرکاری بس سرویس ہوئی شروع
01:36PM Mon 16 Nov, 2020
مینگلور: 16 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کے ایس آر ٹی سی نے آج صوموار کو مینگلور سے کاسرگوڈ کے لیے اپنی بس سرویس کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے قبل کورونا کی وجہ سے مینگلورو سے کاسرگوڈ جانے والی بسوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ بسیں صرف تلپاڈی تک ہی جاتی تھیں جس کے بعد وہاں سے عوام کو کیرالہ ٹرانسپورٹ کی بسوں پر سوار ہونا پڑتا تھا۔
تقریباً آٹھ ماہ بعد سرویس کے شروع ہونے کے بعد مینگلور سے کاسرگوڈ جانے والوں کے لیے راحت نصیب ہوگی۔