بھٹکل میں کل منعقد ہورہا ہے آئی این ایف جاب میلہ: تین ہزار سے زائد نوکریاں ملنے کے ہیں امکانات

04:47PM Fri 28 Jul, 2023

بھٹکل : 28 جولائی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے  ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ( اے ایم پی) کے اشتراک کے ساتھ کل صبح آمنہ پیلیس میں روزگار میلہ منعقد ہورہا ہے جس کی تیاریاں تقریبا مکمل ہوچکی ہیں۔ اس میں ہوناور سے بیندور تک کے عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس میں ہند وبیرون ہند اور گلف وغیرہ کی  ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت پچاس کمپنیاں رجسٹر کرچکی ہیں جس کی وجہ سے قریب تین ہزار نوکریاں ملنے کے امکانات ہیں۔ اس جاب میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چھوٹی نوکریوں سے لے کر انجنئرنگ ، ڈاکٹر، اکاؤنٹینٹ وغیرہ تک کی بھی جاب ملیں گی۔ اگر اب تک بھی آپ  نے رجسٹریشن نہیں کیا ہے تو بھی آپ اپنی تصویر اور سی وی وغیرہ کے ساتھ یہاں پہنچ سکتے ہیں اور اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔