دبئی میں رواں برس کے اختتام تک تمام بالغ افراد کو کرونا ویکسین دینے کا عمل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
گذشتہ نومبر سے دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متاثرین کی یومیہ تعداد 4 گُنا ہو چکی ہے۔ متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے دبئی کے حکام کو ایک بار پھر سے ہوٹلوں اور فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے پر مجبور کر دیا۔
امارات نے 'فائزر' اور 'بائیو این ٹیک' کمپنیوں کے علاوہ چینی کمپنی 'سینوفارم' کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ اسی طرح حکام نے ہنگامی حالت میں روس کی تیار کردہ "اسپوٹنک" ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے رکھی ہے۔