بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نو منتخب سکریٹری جنرل سے بھٹکلیس کی خصوصی ملاقات

12:35PM Fri 19 Nov, 2021

بھٹکل: 19 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم خلیج کونسل (رابطہ سوسائٹی بھٹکل) کی اگلی میعاد کے لیے تقریبا 15 روز قبل نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا جس میں  بطور سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری صاحب کا انتخاب ہوا تھا۔ اسی کے چلتے انہیں مبارکباد دینے اور ان سے آئندہ کا لائحہ عمل جاننے کے لیے بھٹکلیس کی ٹیم نے ان کے گھر پر ان سے  خصوصی ملاقات کی جس کی ویڈیو بہت جلد بھٹکلیس کے ویڈیو چینل پر اپلوڈ کی جائے گی۔ اس موقع پر جناب محسن شابندری صاحب ، جناب جیلانی شابندری، جناب رضوان گنگاولی اور شاطر ائیکری موجود تھے۔