بھٹکل میں  رابطہ  تعلیمی ایوارڈ   کا  شاندار اجلاس  : مقررین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر کیا افسوس کا اظہار

04:02PM Mon 31 Jul, 2023

بھٹکل : 31 جولائی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم خلیج کونسل (رابطہ سوسائٹی) کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی بروز اتوار صبح 10:00 بجے  نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں ممتاز طلبہ کے درمیان تقسیم انعامات کی تقریب عمل میں آئی جس میں  دسویں سے ڈگری  تک کے ممتاز طلبہ کے درمیان ایوارڈس  اور اسناد کو تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجدد ی صاحب نے جہاں بھٹکل میں مسلمانوں کے تعلیمی تناسب پر خوشی کا اظہار کیا تو وہیں انہوں نے قومی سطح پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر افسوس کا بھی اظہار کیا ۔ انہوں نے سرکاری معلومات کے حوالے سے تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ مسلمان آئے روز تعلیمی میدان میں نیچے جاتے جارہے ہیں اس کی ایک اہم وجہ ان کے پاس پیسوں کی کمی بھی ہے  جس کے لیے رئیس مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ  شادیوں وغیرہ میں بے جا اسراف کرنے کے بجائے ان جگہوں پر اپنے پیسوں کو خرچ کریں  اور مسلمانوں کی تعلیمی سطح کو اوپر لانے میں اپنا تعاون دیں۔ دیکھیں اس تقریر کی پوری ویڈیو [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=QJqktivIgrA[/embedyt] اس موقع پر چیف قاضی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی  ،چیف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی ، سکریٹری جنرل رابطہ سوسائٹی جناب عتیق الرحمٰن منیری ، صدر اجلاس و صدر رابطہ سوسائٹی جناب محمد فاروق مصبا نے بھی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لڑکوں کو بھی ٹاپرس کی فہرست میں زیادہ سے زیاد ہ جگہ بنانے پر زور دیا ۔ رابطہ کا یہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا جس میں مندرجہ ذیل طلبہ کے درمیان ایوارڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ایس ایس ایل سی میں ٹاپ  کرنے والے طلبہ: عائشہ امتیاز فکردے، انعم انجم دامودی،عائشہ ضُحیٰ فہیم ایس ایم، ہاجرہ نعمان جوکاکو، محمد احنف سدی احمدا اورفاطمہ اثناء واعظ شاہ بندری۔  سکینڈ پی یو سی:  ستارہ شاہین قمرالزماں محتشم، ساجدہ محمد نثارشیخ، فاطمہ زہرہ ابراہیم دامودی، نونین محسن کولا، ریّان عمر فہیم قاضیاء، آمنہ عبدالقادراشتیاق، احمد عُرویٰ امیرالدین محمد حُسین، محمد مہران محمد معاذ جوباپو، اسریٰ محمد حنیف باپوجی اورفاطمہ رُوفیٰ عبدالرازق کوچوباپو  جامعہ اسلامیہ بھٹکل :  محمد عیسیٰ ارشد حُسین شاہ بندری ، سید احمد رائف سید عبدالمتعال سید کاظمی جامعۃ الصالحات: حفصہ حُسین شبیررکن الدین ،خدیجہ عرفان احمد جوباپو بی اے،بی بی اے، بی سی اے، بی کام اور بی ایس سی میں بالترتیب ٹاپ کرنے والے طلبہ حمنہ محمد سمیع اللہ مُلّا، عائشہ روفی جمیل حُسین فکردے، سندیپ وجے نائک، احمد فرازمحمد انصار شوپا اور خدیجہ ضُحیٰ عبدالرحمن رکن الدین کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔  بی ای کمپوٹرسائنس: ثناء فرحین داود شیخ، احمد رویفہ عبدالباسط دامدا فقی اورعائشہ عبدالماجد  صدیقہ بی ای سیول انجینرنگ: محمد فہیم حسن کویا ایم بی اے: ایس صباح حسن شبر  اسی طرح اُترکنڑا کی سکینڈ پی یو سی ٹاپر رجتا منجوناتھ ہیگڈے (سرسی) اورپی ایچ ڈی کرنے پر ڈاکٹر سید نورالضحیٰ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس بار رابطہ اجلاس میں تعلیمی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کی تین شخصیتوں کی تہنیت بھی کی گئی جن میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی ، ڈاکٹر عالیہ نازنین اور انجمن ہائی اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے چکی رابعہ عثمان  شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یسٹ اسکول کا ایوارڈ نونہال سینٹرل اسکول کو دیا گیا، بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ انجمن گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سمیرا کندن گوڈا کو دیا گیا اور دسویں میں اسٹیٹ بورڈ امتحانات میں بہترین کارکردگی پر نوائط کالونی انجمن گرلز ہائی اسکول کو ایوارڈ دیا گیا ۔ ان دو نشتوں میں سے پہلی نشست کی نظامت اطہر پیرزادے نے کی جبکہ آخری نشست میں نظامت کے فرائض مولوی صابر علی اکبرا نے انجا م دیے ۔یاسر قاسمجی کے شکریہ کلمات پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچا ۔ اس پروگرام کی دونوں نشستوں کی لنک نیچے دی جارہی ہے ۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=Q0cqnkzdYDQ[/embedyt] [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=KSaMuRxtIrU[/embedyt]