طلبہ کے لیے سرکاری بسوں کی مناسب سہولت نہ ہونے سے سابق ایم ایل اے نے ظاہر کی تشویش
02:36PM Thu 28 Oct, 2021

بھٹکل: 28 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور بینگرے اور شرالی وغیرہ سے بھٹکل آنے والے طلبہ کو سرکاری بسوں کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سابق ایم ایل اے منکال ویدیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بھٹکل ڈپوڈ مینجر کو اس تعلق سے تحریری شکایت دیتے ہوئے اس روٹ پر زائد بسیں دوڑانے اور طلبہ کو راحت پہنچانے کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میعاد کے وقت انہوں نے بیس بسیں بھٹکل ڈپوڈ سے جاری کیں تھیں لیکن وہ سب اب کمٹہ کو دی گئیں ہیں۔
انہوں نے بس ڈپوڈ کو خسارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ڈپوڈ سے 150 پاس جاری کیے گئے ہیں لیکن ان طلبہ کے لیے بسوں کا کوئی انتظام نہیں ہورہا ہے۔
سابق ایم ایل اے نے جلد سے جلد طلبہ کے اس مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کی۔