محبوبہ مفتی نے کہا- آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے بی جے پی
02:09PM Wed 31 Mar, 2021
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اب صرف عدلیہ ہی لوگوں کا واحد سہارا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ میں کہنا تھا: ’بی جے پی کی حکومت کے تحت آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ عدلیہ ہی اب واحد راستہ اور سہارا ہے اگر وہ بھی ہمارے بنیادی حقوق کو فراہم کرانے سے ہاتھ اٹھائیں گے تو ہم کہاں جائیں گے‘۔