منڈلی میں ڈوبنے والے سری دھر کی نعش بر آمد: نعش کو تلاش کرنے میں مسلم نوجوانوں کا بھر پور تعاون
03:49PM Tue 13 Jul, 2021

بھٹکل: 13 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈلی کی ندی میں کل سری دھر دیواڑیگا (45)نامی ایک شخص پیر پھسل کر گر گیا تھا اور پانی کے بہاؤ میں لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد سے اس کی تلا ش جاری تھی۔
کل صبح سے شام تک پولس اور فائر بریگیڈ کے عملہ کے ساتھ مقامی لوگ کشتیوں کی مدد سے تلاشی کا کام کررہے تھے مگر نعش کا پتہ نہیں چل پایا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں آج صبح سے مسلم نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے اس کی تلاشی شروع کر دی تھی اور عصر تک اس کی نعش دریافت کر لی گئی ۔
نوجوانوں کی طرف سے بلا تفریق مذہب و ملت کیے گئے اس اقدام کی بھر پور سراہنا کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں گذشتہ پانچ دنوں سےموسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آگئی ہے اور پانی میں تیز بہاؤ دیکھا جارہا ہے۔