کوئنز لینڈ کا ساحلی علاقہ سمندری جھاگ کی لپیٹ میں، فوم کی دبیز تہہ بچھ گئی

04:57PM Tue 29 Jan, 2013

کوئنز لینڈ کا ساحلی علاقہ سمندری جھاگ کی لپیٹ میں، فوم کی دبیز تہہ بچھ گئی برسبین …آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈکے ساحلی علاقے میں گو برف باری تو نہیں ہوئی لیکن آج کل حیرت انگیز طور پر پورا علاقہ سفید روئی کے گولوں تلے دبا نظر آرہا ہے۔ یہ سفید گا لے برف یا روئی کے نہیں بلکہ سمندری جھا گ کے ہیں جوخراب موسمی صورتحال اور طو فا نی رفتا ر سے چلنے والی ساحلی ہو اؤں کی بدولت کئی کلومیٹر کے وسیع علاقے تک پھیل گئے ہیں۔قدرت کے اس انوکھے کھیل کی بدولت جہاں کوئنز لینڈ کا مولولابا(Mooloolaba)نامی قصبہ 9فٹ اونچی فوم کی تہہ میں چھپا ٹریفک نظام کو بُری طرح متاثر کرتا نظر آرہا ہے وہیں مقامی آبادی کے لیے یہ تفریح کا سامان بنا ہوا ہے جو ناصرف فوم سے کھیلتے بلکہ اس میں تصاویر کھینچواتے دکھائی دے رہے ہیں۔   1-29-2013_85819_l