Israeli strikes on Gaza kill at least 60 as international criticism mounts
07:36PM Tue 20 May, 2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق،بیتی شب سے ہوئے حملوں میں کم سے کم60 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے گھر اور ایک پناہ گاہ کونشانہ بنا کر بمباری کی جس میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اوردہشت گرد گروپ کو تباہ کرنا اس کا مقصد ہے۔حملوں کے آئی شدت کے درمیان،اسرائیل نے غزہ میں محدود مقدار میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے۔ابتدائی طور پر تین ماہ کی ناکے بندی کے بعد چند امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل خوراک، ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی پر پابندی عائد تھی۔
ابھی تک، گنتی کے ٹرک غزہ بھیجے گئے ہیں، جن کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی ضرورت پوری کرنے کے لیے یہ کافی نہیں ہے۔ اس سال کے شروع میں جنگ بندی کے دوران تقریباً 600 ٹرک روزانہ داخل ہوئے تھے۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کابینہ نے غزہ میں خوراک کی محدود مقدار پہنچانے کی اجازت دی تھی۔
اسرائیل نے 20 لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل علاقے میں دو مارچ سے انسانی امداد کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی تھی۔اس بیچ اسرائیل کے طرز عمل کی کینیڈا ،فرانس اوربرطانیہ نے سخت مذمت کی۔ان ممالک نے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔کم و بیش22ممالک نے اسرائیل کو امداد کے لیے راہ دینے پر زوردیا ہے۔