Israel kills 73 aid seekers in Gaza, issues evacuation threat

09:20PM Sun 20 Jul, 2025

غزہ میں اسرائیل کی درندگی جاری ہے۔عالمی برداری اوراداروں کی اپیل کو اسرائیل خاطر میں نہیں لا رہا ہے۔ فلسطینیوں پروہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں116 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں امداد کے متلاشی 38 اہل رفح بھی شامل ہیں ۔

آج صبح شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں کم سے کم 6 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ محلے میں شہریوں کے کئی مکانات منہدم کردیئے۔جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بے گھرہوگئے ہیں۔دیرالبلاح میں خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں کونشانہ بنایا گیا جس میں کم سے کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق،ادھر،تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا ۔ مظاہرین نےغزہ میں جنگ کو ختم کرنے اور بقیہ اسیروں کی بہ حفاظت رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں رہا کی گئیں ڈورون اسٹین بریچر بھی تھیں ۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، انھوں نے تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر پر اکھٹا افراد سے خطاب بھی کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ6 مہینہ قبل میں نے 471دنوں کے بعد پہلی بار سورج کو دیکھا تھا۔انھیں حماس نے رہا کیا تھا۔انوں نے مزید کہا کہ چھ مہینہ قبل میں نے آزاد فضا میں سانس لی تھی۔ اب، چھ ماہ کے بعد، میں اب بھی بے خوف سانس نہیں لے پا رہی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ اس میں وقت لگے گا اور اس جانب پہلا قدم تمام اسیروں کوحماس کی گرفت سے آزاد کرایا جائے۔

ڈورون اسٹین بریچر نے امریکی صدر ٹونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات اور بات کی ہے۔میں جانتی ہوں کہ یہ آپ کے لیے ذاتی طور پر کتنا اہم ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا کرنے کے قابل ہیں۔ اسے انجام دیں۔