Israel-Hezbollah ceasefire begins after year of conflict

06:02PM Wed 27 Nov, 2024

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ اب ختم ہو جائے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کے سمجھوتہ کو منظوری دے دی ہے۔ لبنانی چینل الجدید کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور فرانس مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جنگ بندی کا اعلان کریں گے اور یہ جنگ بندی معاہدہ بدھ کو صبح 10 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون رات کو اس معاہدے کا اعلان کریں گے۔ اس جنگ بندی معاہدے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے مذاکرات جاری تھے۔ اس میں فرانس اور اسرائیل کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل نے لبنان میں سلامتی کی صورتحال کے ضامن کے طور پر فرانس کو ہٹانے پر اصرار کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی شام تل ابیب میں اپنی جنگی کابینہ کا اجلاس بلایا۔ جس میں حزب اللہ کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی پر بات کی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف جنگ روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حزب اللہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔

افسر نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ جنگ بندی کب تک چلے گی۔ یہ ایک ماہ یا ایک سال تک جاری رہ سکتی ہے۔