Israel begins "tactical pause" in parts of Gaza to open aid corridors as concerns over hunger mount
07:39PM Sun 27 Jul, 2025

غزہ میں تین علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں روزانہ 10 گھنٹوں کے وقفے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق المواصی، دیر البلاح اور غزہ شہر میں روزانہ صبح 10 سے شام 8 بجے تک فوجی کارروائیوں میں وقفہ ہو گا۔اسرائیل ے انسانی ہمدردی کے لیے ٹیکٹیکل پاؤزکا اعلان کیا ہے،تاکہ بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان امداد کی ترسیل میں اضافہ کیا جا سکے۔
دوسری طرف اسرائیل کی جارحیت اورمظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔آج صبح سے تاحال 19 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔طبی ذرائع کے حوالے سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 8 امدادی کارکنوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں المواصی میں 5 اور دیر البلاح میں 4 فلسطینی کی موت ہوئی ہے۔
غزہ جارہی امدادی کشتی کو اسرائیل نے روکا
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق،فریڈم فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ ہندالا نامی جہاز کے عملے کو8 گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کا کہنا ہے کہ ہندالا کے عملے کو بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کرنے کے بعد اسرائیل نے 8 گھنٹے سے زائد عرصے تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔
ایف ایف سی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہماری معلومات کے مطابق عملے کو حراست میں لے کر ایک اسرائیلی بندرگاہ پر زبردستی لے جایا گیا۔ایف ایف سی نے کہا کہ سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 11:43 بجے (20:43 GMT) اسرائیلی فورسز کی جانب سے جہاز پر سوار کیمروں ے کنکشنزکو کاٹنے کے بعد اس کا ہندالا سے تمام رابطہ منقطع ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندالانامی امدادی جہاز اٹلی سے بچوں کے لیے دوائیں اور خوراک لے کر روانہ ہوا تھا۔اس پر ڈاکٹر، امدادی رضاکار، ارکان پارلیمنٹ سوار سمیت اکیس افراد سوار ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے امدادی کشتی پر قبضے کی تصدیق کردی ہے۔