ڈانڈیلی کے دیہات میں سڑک پر چلتا نظر آیا مگرمچھ: لوگوں میں پھیلی دہشت

02:42PM Thu 1 Jul, 2021

کاروار: یکم  جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے ڈانڈیلی  کے ایک دیہات میں آج صبح رہائشی مکانات کے درمیان سے گزر رہی سڑک پر مگر مچھ کو چلتا دیکھ لوگ ہکا بکا رہ گئے اور فوری طور پر فوریسٹ والوں کو اس کی خبر دی گئی۔ فوریسٹ افسران کے مطابق یہ مگر مچھ کالی ندی سے نکلا تھا اور  چلتے ہوئے اس نے اپنا رخ ڈانڈیلی کے گوگلابنا دیہات کی طرف کرلیا تھا جہاں لوگ اسے دیکھ کر دہشت میں پڑ گئے۔   فوریسٹ افسران کے مطابق مگر مچھ نے کسی کو کچھ تکلیف نہیں پہنچائی  ہے اور اسے حفاظت کے ساتھ واپس ندی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈانڈیلی کی کالی ندی میں مگر مچھ کی بہتات ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر مگر مچھ کا پارک بھی بنایا گیا ہے جسے سینکڑوں لوگ دیکھنے جاتے ہیں۔