اب آپ واٹس ایپ پر بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ضروری دستاویزات! ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی ہونگے دستیاب
11:19AM Wed 2 Nov, 2022

2022 میں نئے فیچرز کے مسلسل تعارف کی بدولت واٹس ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لوگ اسے نہ صرف ذاتی ون آن ون رابطہ کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ پیشہ ورانہ کاموں کے لیے واٹس ایپ کا استعمال مرکزی دھارے میں شامل ہو گیا ہے۔ دور سے کام کرنے والی ٹیمیں، رشتہ دار اور کمپنیاں روزانہ رابطہ کے لیے ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔
واٹس ایپ مائی گو (WhatsApp MyGov) چیٹ بوٹ نے بھی آسان نشریات اور اہم دستاویزات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک بہترین ٹول کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مائی گو بوٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ڈیجیلاکر (Digilocker) میں محفوظ دستاویزات کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ آدھار کا استعمال کرتے ہوئے ایک بار ویریفیکیشن کرکے اپنے دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ شروع کرنے سے پہلے اپنے واٹس ایپ میں مائی گو بوٹ دیکھنے کے لیے نمبر 9013151515 کو اپنے رابطوں میں سیو کریں۔
یہاں اہم دستاویزات کی فہرست ہے جو آپ واٹس ایپ مائی گو بوٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
سی بی ایس ای دسوی جماعت کی مارک شیٹ:
اپنے آدھار نمبر سے منسلک مارک شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 9013151515 نمبر کو سیو کرنے کے بعد MyGov بوٹ پر 'Hi' لکھیں۔ اب او ٹی پی حاصل کرنے کے لیے اپنے ڈیجیلاکر کی تفصیلات اور آدھار کارڈ نمبر درج کریں۔ جیسے ہی آپ او ٹی پی داخل کریں گے، آپ کی مارک شیٹ قابل رسائی ہو جائے گی۔
پین کارڈ:
اگر آپ مائی گو چیٹ سے باہر نکلتے ہیں، تو آپ کو مائی گو مینو تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دوبارہ Hi بھیجنا پڑے گا، لہذا دوبارہ Hi بھیجیں اور اپنا پین کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔
بارہویں جماعت کی مارک شیٹ:
اپنی بارہویں جماعت کی مارک شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے جیسے عمل کے بعد آپ اپنی ایس ایس سی یا بارہویں جماعت کی مارک شیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس:
ہم سب کبھی نہ کبھی گھر پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھول جاتے ہیں۔ مائی گو مینو پر جانے کے لیے دوبارہ Hi بھیجیں، اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔
کووڈ۔19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ:
اگر آپ کثرت سے سفر کرتے ہیں، تو آپ کا کووڈ۔19 ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے۔ حکام سنیما ہال اور ہوائی اڈے پر آپ سے سرٹیفکیٹ طلب کرتے ہیں۔ لہذا اگر آپ کے پاس کووڈ۔19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگی، تو MyGov چیٹ بوٹ استعمال کریں۔
انشورنس پالیسی اور گاڑیوں کی آر سی:
کیا آپ گاڑی سے متعلق ضروری دستاویزات لیے بغیر سڑک کے سفر پر گئے ہیں؟ تو گھبرائیے نہیں۔ MyGov بوٹ یہاں بھی کام آ سکتا ہے۔ جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، بس اس عمل کو دہرائیں اور اپنی آر سی یا انشورنس پالیسی حاصل کریں۔