Important program to be held tomorrow at Rabita Society regarding child health and vaccination

06:52PM Tue 15 Oct, 2024

بھٹکل : 15 اکتوبر، 2024  (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم اور رابطہ سوسائٹی کے اشتراک سے ان شاء اللہ کل بروز بدھ بعد نماز عصر 04:30 بجے رابطہ ہال میں بچوں کی صحت  اور ٹیکہ کاری (VACCINATION) کے سلسلے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔اس پروگرام میں UNICEF/WHOکی طرف سے ماہرین اطفال تشریف لارہے ہیں۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے عوام الناس اور خصوصاً عورتوں سے گذارش کی ہے کہ وہ  وقت مقررہ پر اس پروگرام میں شریک ہوکر اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔