پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں نوپور شرما، پیر کو ایکشن لے سکتی ہے ممبئی پولیس

12:21PM Sun 26 Jun, 2022

بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کو لے کر اپنے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو ہفتہ کے روز ممبئی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف پیدھونی پولیس اسٹیشن میں 28 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور پولیس نے نوپور کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم نوپور کو اس کی کاپی دینے دہلی بھی گئی تھی۔ اہلکار نے کہا، ’چونکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئی، اس لیے ہم پیر کو آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔‘ 25جون کو پیشی کے لئے تھا سمن رضا اکیڈمی کی شکایت پر پایدھونی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما کو 25 جون کو پائدھونی پولیس اسٹیشن آنے کو کہا گیا تاکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ملک کے کئی شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ ممبئی پولیس کا دلی پولیس پر الزام حال ہی میں ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دارالحکومت کی پولیس نے نوپور شرما کو تلاش کرنے میں ہماری امید کے مطابق مدد نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ممبئی پولیس کو نوپور شرما کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجنا پڑا۔