ٹول کِٹ معاملہ: نکیتا اور شانتنو پولیس کی تفتیش میں ہوئے شامل
03:01PM Mon 22 Feb, 2021
نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر پریڈ کے دوران راجدھانی میں ہوئے تشدد سے متعلق ٹول کٹ معاملہ کی ملزم نکیتا جیکب اور شانتنو دہلی پولیس کے سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے جہاں دونوں سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹول کٹ کی کڑیاں جوڑنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے نکیتا جیکب اور شانتنو کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ دونوں آج دوارکا واقع سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے۔ اس معاملہ کی ایک دیگر ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔