بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق کچھ حل طلب اہم سوالات
03:35PM Thu 9 Dec, 2021
نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور میں بدھ کے روز پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثہ میں دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد کی جان چلی گئی۔ حادثہ کے وقت جنرل بپن راوت ہندوستانی فوج کے سب سے محفوظ قرار دیئے جانے والے چاپر ایم آئی 17 وی 5 پر سوار تھے۔
اندوہناک ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر حادثہ کی کیا وجوہات رہیں؟ فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ اس دوران چار اہم سوالات ہیں جن کے جواب افسران کو تلاش کرنے ہیں۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ میں چاروں سوالوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔