بھٹکل قومی شاہراہ پر ایمبولینس نے دی لاری کو ٹکر: ایمبولینس کو پہنچا بھاری نقصان۔تمام افراد محفوظ
03:29PM Fri 21 Jan, 2022

بھٹکل: 21 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ شفا کراس پر آج شام ایک تیز رفتار ایمبولینس نے لاری کو اوور ٹیک کرنے کے دوران لاری کو ہی پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں ایمبولینس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا تاہم ایمبولینس پر سوار مریضہ سمیت کسی کو بھی چوٹ نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایمبولینس ہوناور سرکاری اسپتال سے ایک مریضہ کو لے کر منی پال جارہی تھی اورساتھ میں مزید ایک خاتون اور دو مرد حضرات بھی تھے تاہم تیز رفتاری میں بھٹکل پہنچنے کے بعد شفا کراس پر سامنے جارہی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کے بعد بھٹکل سے فوری طور پر دوسری ایمبولنس کا انتظام کرکے مریضہ کو منی پال روانہ کیا گیا۔