کل  ساڑھے چار بجے پی یو سی دوم کے نتائج کا ہوگا اعلان: وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان۔ اس طرح سے جانیں اپنا رجسٹر یشن نمبر

03:45PM Mon 19 Jul, 2021

بینگلورو: 19 جولائی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات سریش کمار نے آج کہا ہے کہ پی یو سی دوم کا نتیجہ کل 04:30 بجے   شائع کیا جائے گا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سےبات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ کل 04:30 بجے محکمہ تعلیم  کی ویب سائٹ  (http://pue.kar.nic.in/)پر نتیجہ  شائع ہوگا  جس میں گریڈ کے بجائے نمبرات دیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایس ایل سی کے نتیجے سے 45 فیصد نمبرات، پی یو سی اول کے نتیجے سے 45 فیصد نمبرات لیے گئے ہیں جبکہ دس فیصد نمبرات انٹرنل اسسمنٹ سے لے کر نتیجہ ترتیب دیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن نمبر کے ذریعے  اپنا نتیجہ دیکھ پائیں گے  ۔ رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کے اس ویب ساٹ پر کلک کریں۔

https://dpue-exam.karnataka.gov.in/iipu2021_registrationnumber/regnumber