طوفان ٹاؤکٹے کے بعد بھٹکل بدریہ کالونی میں بھاری مقدار میں جمع ہوا کچرا: پنچایت کی طرف سے بروقت صفائی کا انتظام
12:46PM Mon 17 May, 2021
بھٹکل: 17 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والے بدریہ کالونی کے تگر کوڈ میں طوفان کے بعد پانی نکاسی کی نالیوں میں بھاری مقدار میں کچرا جمع ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں تکلیف ہورہی تھی جس کی وجہ سے بارش کا پانی مسلسل نالیوں کے اوپر سے بہہ رہا تھا۔
اس سلسلہ میں پنچایت چیف افسر اجئے بھنڈارکر کو آج صبح ہی شکایت کی گئی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پنچایت کے اہلکاروں نے جے سی بی کے ذریعے کچرے کو نکالتے ہوئے نالیوں کو مکمل طور پر صاف کردیا۔
اس سلسلہ میں جالی پٹن پنچایت کے چیف افسر اجئے بھنڈارکر نے بھٹکلیس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طوفان کے بعد بہت سی نالیوں میں کچرا جمع ہونے کی وجہ سے نالیاں بالکل بند ہوگئی ہیں اور پانی کی نکاسی میں تکلیف ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں جہاں بھی اس طرح کی حالت ہے وہاں پنچایت کے اہلکار پہنچ کر صفائی کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جالی پنچایت حدود میں اگر کہیں کوئی اس طرح کا مسئلہ ہو تو انہیں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔