مجلس اصلاح و تنظیم  میں این آر آئیز کے لیے ویکسین کیمپ کا کامیاب انعقاد: 387 /افراد نے لگوایا ٹیکہ

12:49PM Tue 27 Jul, 2021

بھٹکل : 27 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج بروز منگل تنظیم ہال  میں صبح 9.30 بجے سے شام تک صرف  این آر آئیز کے لئے جو خصوصی ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا، وہ الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اختتام  کو پہنچا۔ اطلاع کے مطابق اس کیمپ سے جملہ  387  افراد نے استفادہ کیا اور تنظیم ہال میں اپنا فرسٹ اور سیکینڈ ڈوز ویکسین لگوایا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی ، ٹی ایچ او ڈاکٹر مورتی راج  اور سرکاری اسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے بھرپور تعاون کیا۔  اس کے علاوہ تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے نظم و ضبط کے ساتھ ویکسینیشن کی کارروائی مکمل کرنے میں قابل ستائش تعاون دیا۔