نواز شریف کو بڑی راحت دینے کی تیاری میں پاکستان کی شہباز حکومت، منسوخ ہو سکتے ہیں سبھی الزام

12:11PM Tue 3 May, 2022

اسلام آباد: پاکستان  کی نو منتخب حکومت بدعنوانی کے معاملات میں سابق وزیراعظم نواز شریف  کی سزا کو منسوخ کرنے یا معطل کرنے پر غور کر رہی ہے، تاکہ وہ عدالت میں نئی ​​درخواست دائر کر سکیں۔ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے نواز شریف فی الحال لندن میں ہیں۔ انہیں لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں علاج کرانے کے لئے چار ہفتے کے واسطے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے کئی معاملے چلائے تھے۔
اخبار ڈان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت دونوں کے پاس ہی یہ اختیارات ہیں کہ وہ کسی ملزم کی سزا کو ختم یا معطل کرسکتی ہے اور اسے اس بات کا موقع دے سکتی ہے کہ وہ سابقہ کسی معاملے میں ’غلط‘ سزا سنائے جانے کے خلاف عدالت میں نئے سرے سے معاملہ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے حالانکہ کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے ملک لوٹنے کے بارے میں غور کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 2017 میں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا، بعد میں 2018 میں انہیں بدعنوانی کے دو معاملوں میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ نواز شریف نے اپنی قصور ثابت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا، لیکن عدالت کے احکامات کے بعد براہ راست موجود نہیں رہنے کے سبب معاملوں پر سماعت بند کردی گئی تھی۔