کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر دیوار سے جاٹکرایا ائیر انڈیا کا طیارہ ، پائلٹ سمیت تین کی موت۔ 30 سے زائد زخمی
04:01PM Fri 7 Aug, 2020

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کو بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں مجموعی طور پر 174 مسافر سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت تین لوگوں کے موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔
حادثہ کے بعد راحت اور بچاو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ اور 24 ایمبولینس کی گاڑیاں جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس فلائٹ کا نمبر IX1344 ہے ۔ یہ طیارہ دبئی سے شام کے چار بج کر 45 منٹ پر اڑا تھا ۔ شام کو سات بج کر 41 منٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل گیا ۔
رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رن وے پر پانی جمع ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے طیارہ رن سے آگے نکل گیا اور یہ حادثہ پیش آگیا ۔

#WATCH Kerala: Dubai-Kozhikode Air India flight (IX-1344) with 190 people onboard skidded during landing at Karipur Airport today. (Video source: Karipur Airport official) pic.twitter.com/aX90CYve90
— ANI (@ANI) August 7, 2020