بچوں کے معروف ادیب مرتضی ساحل تسلیمی نہیں رہے
04:47PM Sat 22 Aug, 2020
رامپور:متعدد کتابوں کے مصنف، برِ صغیرہندوپاک میں بچوں کے معروف ادیب وشاعر،افسانہ نگار اور رامپور سے شائع ہونے والے رسائل نور، بتول، ہلال، ہادی اور الحسنات کی برسوں ادارتی ذمہ داری نبھانےوالے سابق ممبر میونسپل بورڈ رامپور جناب مرتضی ساحل تسلیمی کا انتقال ہوگیا۔ انھیں نمونیا ہوجانے کی وجہ سے سانس لینے میں شدید تکلیف کے بعد مرادآباد کے سائیں ہاسپٹل میں گزشتہ منگل کے روز داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہاں افاقہ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں دہلی میں لاجپت نگر میں واقع میڑو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ icu میں آکسیجن پر تھے ،جہاں انھوں نے آخری سانس لی ۔یہ اطلاع ان کے صاحبزادے انجینئر فراز خان نے دی ہے۔انہوں نے تمام متعلقین سے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔