’مجھے ووٹ دیں ورنہ میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا‘: کرناٹک ہاسن کے بی جے پی ایم ایل اے نے مسلمان ووٹروں کو دی دھمکی

01:07PM Mon 12 Dec, 2022

ہاسن : 12 دسمبر، 2022 (ایجنسی) کرناٹک کے بی جے پی ممبر اسمبلی پریتم گوڑا کی طرف ایک ویڈیو منسوب کی جارہی ہے جس میں وہ مسلم ووٹروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہی اور  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ان کی طرف منسوب کی جارہی اس ویڈیو میں پریتم گوڑا کو مسلم ووٹروں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جب تک وہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے وہ ان کا ذاتی کام نہیں کریں گے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر بی جے پی لیڈر پریتم گوڑا کو یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، "اگر میں نے کام کیا ہے اور اگر آپ مدد نہیں کرتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کی مدد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔" مجھے ووٹ دیں، ورنہ میں آپ کے لیے کام نہیں کروں گا۔'' بی جے پی ایم ایل اے پریتم گوڑا نے مزید کہا کہ 'آپ نے تین انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مجھے دھوکہ دیا ہے۔ چھ ماہ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ اگر تم نے مجھے دوبارہ دھوکہ دیا تو میں وہیں رہوں گا اور تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا۔ اگر تم میرے گھر آؤ گے تو میں کافی پیش کروں گا اور تمہیں واپس بھیج دوں گا۔ کیونکہ میں کوئی بھی کام نہیں کروں گا۔ حالانکہ، ادارہ بھٹکلیس اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔