بھٹکل میں چوری کے بڑھتے واقعات پر پولس ہوئی چوکنا: اب گھر کو تالا لگانے پر پولس کو اطلاع دینا نہ بھولیں

12:00PM Tue 27 Oct, 2020

بھٹکل:  27 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے مضافات اور شہری حدود میں گذشتہ دو دنوں سے پیش آرہی چوری کی وارداتوں پر روک لگانے بھٹکل پولس نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ بھٹکل کے محکمہ پولس نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی اگر اپنے گھر پر تالا لگا کر کہیں جاتا ہے تو وہ پہلی فرصت میں پولس کو مندرجہ ذیل نمبرات پر اطلاع دے اور اپنے گھر کی لوکیشن و دیگر ضروری معلومات ان نمبرات پر بھیج دے تاکہ اس گھر کی نگرانی کی جاسکے۔  
  1. بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر                             9480805232
  2. پولیس سب انسپکٹر ٹاؤن پولیس اسٹیشن بھٹکل        9480805269
  3. پولیس سب انسپکٹر  دیہی پولیس اسٹیشن بھٹکل       9480805252
  4. پولیس سب انسپکٹر مرڈیشور پولیس اسٹیشن           9480805253
خیال رہے کہ بھٹکل تعلقہ میں گذشتہ روز مرڈیشور، فردوس نگر اور قدوائی روڈ پر چوری ہوئی ہے اور ان چوری کی وارداتوں میں دیکھا گیا ہے کہ گھر کے مکین دوسری جگہ گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر چوروں نے گھر پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔