مجلس اصلاح و تنظیم کے سالانہ اجلاس کا انعقاد۔ ممبران کی کم تعداد میں حاضری پر ظاہر کی گئی تشویش

12:42PM Mon 6 Jun, 2022

بھٹکل: 6 جون،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کا سالانہ اجلاس اتوار کے روز صبح قریب 11:00 بجے تنظیم کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے نے تنظیم کی ایک سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ حاضرین کو پڑھ کر سنائی جو کہ 19 صفحات پر مشتمل تھی۔ اس دوران جنرل سکریٹری نے جہاں تنظیم کی طرف سے کیے گئے کاموں کا تذکرہ کیا وہیں آئندہ کیے جانے والے کاموں  کی بھی رپورٹ دی۔ اس موقع پر اجلاس میں وقفہ سوالات بھی  دیا گیا تھا جس میں حاضرین کی طرف سے مختلف سوالات کیے گئے جس کے جوابات صدر و سکریٹری کی طرف سے دیے گئے۔ تنظیم صدر ایس ایم پرویز نے صدارت کی۔ اس موقع پر  ممبران کی اکثریت اجلاس سےغیر حاضر رہی ۔