مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی سیرت مہم کے تحت مختلف مقابلوں اور پروگرام کا ہورہا ہے انعقاد

02:26PM Sun 18 Sep, 2022

بھٹکل : 18 ستمبر 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے  سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  کے پیغام کو عام کرنے کے لیے منکی سےلےکر بیندور تک ایک ماہ پر مشتمل پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب کےلیے عنوان کے تحت  سیرت مہم منائی جائے گی ۔ اس کی اطلاع مرکزی خلیفہ جماعت کے  چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے دی وہ یہاں جمعہ کے روز محکمہ شرعیہ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے اس کی تمام تر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ  مہینہ بھر چلنے والی اس مہم میں پی یوسی اور ڈگری کالج طلبہ کےلئے انگریزی اور کنڑا زبان میں مضمون نویسی مقابلہ، بچوں کےلئے نعتیہ مقابلہ، برادران وطن کے لئے  مسجد درشن  رکھا جائے گا اور ان سب کے اختتام پر سیرت کا اجلاس منعقد کرتےہوئےانعامات کی تقسیم کی جائےگی۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں منکی سے بیندور تک کے پی یوسی اور ڈگری کالج  میں زیر تعلیم طلبہ شریک ہوسکیں گے جو کہ انگریزی اور کنڑا زبان  میں ہوگا ۔  پی یوسی طلبا کےلئے ’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں سماجی ہم آہنگی کا پیغام ‘‘ اور ڈگری کالج طلبا کےلئے ’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں ملک کی خیر خواہی‘‘ عنوان مختص کیاگیا ہے۔ مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ 17اکتوبر 2022ہے۔   مضمون ’مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، خلیفہ جامع اسٹریٹ بھٹکل -581320پر ارسال کیاجائے اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے 9901442543۔ 7619304562 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نعتیہ مسابہق بھی منکی سے بیندور تک کے 9 سال کے  بچے اور بچیوں کے لیے مختص ہوگا  جس کی ویڈیو بنا کر  اس نمبر 7619304562 پر بھیجنا ہوگا ۔ پریس کانفرنس کے دوران مہم کے مختلف پروگراموں کے پوسٹر کا اجراء کیاگیا جس کو اسٹیکرس آٹو رکشا، کار اور اس جیسی دیگر سواریوں پر چسپاں کئے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں جماعت کے انتظامی رکن مبشر حسین ہلارے نےاستقبال کیا، مہم کے کنونیر محمد طلحہ سدی باپا ، جماعت کے جنرل سکریٹری محمد اسماعیل جوباپو، رکن انتظامیہ اور موظف انجمن کالج پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس کی مزیدتفصیلات جاننے کے لیے ہماری اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں ۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ZWB2Fjg6hss[/embedyt]