بھٹکل ہیبلے گریڈ میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام شروع: جمعرات تک بجلی کا مسئلہ حل ہونے کی امید
04:43PM Wed 15 Mar, 2023

بھٹکل : 15 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چند روز قبل ہیبلے گریڈ میں موجود 5MVA (پانچ میگا وولٹ ایمپئیر) کے ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد سے شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری تھی تاہم آج عصر میں نیا ٹرانسفارمر ہیبلے الیکٹرک گریڈ میں پہنچا جس کے بعد سے وہاں ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے ۔
ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ کے مطابق ہیبلے گریڈ میں 5MVA کے تین ٹرانسفارمر ہیں جن سے شہر میں بجلی سپلائی ہوتی ہے ، ان میں سے ایک ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد آج نیا ٹرانسفارمر لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو اپنی جگہ پر لگانے کے بعد جانچ کا عمل شروع ہوگا اور کل جمعرات تک بجلی سپلائی پہلے کی طرح بحال ہونے کی امید ہے۔
