بھٹکل میں آج تین مقامات پر لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ: رابطہ سوسائٹی میں  تقریبا گیارہ سوافراد نے لیا ٹیکہ۔ کل بھی لے سکیں گے ویکسین

03:38PM Mon 7 Jun, 2021

بھٹکل: 7 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا کی ٹیکہ کاری کے لیے آج تین الگ الگ مراکزبنائے گئے تھے  جن میں سے  آسارکیری میں2oo کے قریب افراد نے اور منکولی میں300 کے قریب  لوگوں نےکورونا کا ٹیکہ لگوایا ۔ جبکہ رابطہ سوسائٹی میں آج گیارہ سو کے قریب افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگایا جن میں سے 444 لوگ این آر آئیز تھے۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے رابطہ میں کورونا ٹیکہ کاری کے دوران کام کرنے والے تمام لوگوں اور خصوصی طور پر تعلقہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق کل دکانداروں، دودھ اور اخبار بیچنے والوں، نائی کا کام کرنے والوں  کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ جبکہ رابطہ سوسائٹی میں کل بھی ویکسینیشن کی کارروائی جاری رہے گی۔