وزیر اعلی یڈی یورپا نے تین ہفتوں تک ودیا گما تعلیمی پروگرام پر روک لگانے کا دیا حکم
03:42PM Sun 11 Oct, 2020
بنگلورو: 11 اکتوبر20 لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے بعد ریاستی حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں میں گھر گھر جاکر طلبہ کو سکھانے والے پروگرام ''ودیاگما' کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد آج وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اسکولوں میں تین ہفتوں کی عبوری تعطیلات دی جائیں۔
انہوں نے اس حکم کو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کی صحت کا خیال کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا جارہا ہے۔ جو کہ 12 اکتوبر 2020 سے 30 اکتوبر 2020 تک کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ودیا گما تعلیمی پروگرام کے بعد طلبہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں آرہی تھیں جس کے بعد سے سرپرست اور حزب مخالف نے طلبہ اور اساتذہ کی صحت کا خیال کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔