عید الفطر کی نماز کے تعلق سے قاضی صاحبان کا نیا اعلان: اپنی جگہوں پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل

12:03PM Wed 12 May, 2021

بھٹکل: 13 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل انشاء اللہ عید الفطر منائی جائے  گی۔ تاہم ریاستی حکومت کی طرف  سےکورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن اور سخت  ہدایات کی وجہ سے مذہبی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ اکٹھا کرنے کی ممانعت ہے۔ بھٹکل میں عیدا الفطر کی دوگانہ ادا کرنے سے متعلق کل قاضی صاحبان کی طرف سے کہا گیاتھا کہ انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد عید الفطر کی دوگانہ جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی۔ لیکن آج قاضی صاحبان کی طرف سے نیا اعلان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوگ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی جگہوں پر ہی نماز عید ادا کریں اور مسجدوں میں جمع ہوکر بھیڑ بالکل نہ کریں اور متعینہ اوقات کے بعد گھومنے پھرنے کی کوشش  بھی نہ کریں۔ قاضی صاحبان نے حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عید منانے کی تاکید کی ہے۔