ایس ایس ایل سی امتحانات کا ہوا آغاز: مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھٹکل تعلقہ میں 2492طلبہ نے کی امتحان میں شرکت۔ آٹھ طلبہ غیر حاضر
02:34PM Mon 19 Jul, 2021

بھٹکل: 19 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر کے ایس ایس ایل سی طلبا ء کے لئے کووڈ کے خطرہ کے درمیا ن سخت پابندیوں کے ساتھ دو روزہ امتحان کا آج سے آغاز ہوگیاہے۔ اس امتحان کے لئے ریاست میں 4885امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور ہر ایک مرکز میں کووڈ۔19ضابطہ کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے۔
خیا ل رہے کہ اس بار امتحان دینے کا طریقہ بالکل الگ ہے کیوں کہ سال گذشتہ کے مقابلے اس سال صرف دو دن امتحانات رکھے گئے جس میں طلبہ کو او ایم آر شیٹ کے ذریعے 120 نمبرات کے تین پرچے لکھنے ہیں جبکہ بقیہ تین امتحانات 22 جولائی کورکھے گئے ہیں۔
بھٹکل کی بات کی جائے تو ایس ایس ایل سی امتحانات کے لیے تعلقہ میں 12امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں جملہ 2500 طلبہ امتحان میں شرکت کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آج پہلے دن 1345 لڑکے اور 1147 لڑکیوں نے امتحاان میں شرکت کی جبکہ آٹھ طلبہ غیر حاضر رہے۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ایک امتحانی کمرے میں 12 طلبہ کو بٹھایا گیا تھا ۔بھٹکل میں آج کسی بھی طالب علم میں کورونا کی علامت نہیں پائی گئی جس کی وجہ سے خصوصی کویڈ بلاک میں کسی کو بٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے امتحانی مراکز میں نگرانی کرنے والے تمام اساتذہ کو پہلے سے ہی ویکسین کا ایک ڈوز لگایا گیا ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے جملہ طلبہ کی تعداد۔8,67,508 ہے جن میں سے 4,72,609، لڑکے اور 4,03,899، لڑکیا ہیں ۔ امتحان میں شامل اسکولوں کی جملہ تعداد 14,929 ہے ۔ اس امتحان کو کامیابی کے ساتھ کروانے کیلئے 4885مراکز چنے گئے ہیں جن میں 176پرائیویٹ امتحانی مراکز ہیں اور 2542کلسٹر جبکہ 2167نان کلسٹر مراکز ہیں۔ طلبہ کو کسی بھی پریشانی سے دور رکھنے کےلیے احتیاطی طور پر 9770آشا کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔ امتحان کے پور ے عمل کی نگرانی کے لئے 1,19,469افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔


