Holiday declared in Bhatkal

10:12PM Mon 8 Jul, 2024

بھٹکل : 8 جولائی ،2024  (بھٹکلیس نیوز بیورو) تیز بارش کے چلتے ساحلی کرناٹک میں جاری ریڈ الرٹ کو دیکھتے ہوئے کمٹہ اور ہوناور کے بعد اب بھٹکل میں بھی اسسٹںٹ کمشنر نے کل 9 جولائی منگل کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتر کینرا ڈپٹی کمشر لکشمی پریا نے کمٹہ اور ہوناور میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا جبکہ اڈپی اور دکشن کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے بھی وہاں تیز بارش کو دیکھتے ہوئے چھٹی دے دی تھی۔

خیال رہے کہ بھٹکل میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ تھم گیا تھا لیکن ابھی رات 09:30 کے بعد سے بارش نے پھر زور پکڑ لیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اے سی نے احتیاطی طور پراسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔