پرواز کے دوران شراب پیش کرنے کی پالیسی میں ترمیم، بدسلوکی کے واقعات کے درمیان ایرانڈیا کا اہم قدم
12:07PM Wed 25 Jan, 2023
ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے پرواز کے دوران شراب پیش کرنے کی پالیسی میں ترمیم کی ہے۔ جہاز میں بڑھتی بدسلوکی کے واقعات کے درمیان ایئرلائن کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے مطابق، پروز کے دوران شراب محفوظ طریقے سے پیش کی جائے گی۔ مسافروں کو وبارہ شراب پیش کرنے سے منع کرنے کے لئے سمجھداری سے کام لیا جائے گا۔
ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئرلائن کمپنی پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے گزشتہ چند دنوں میں دو بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے نامناسب رویے کے بعد غفلت برتنے پر جرمانے عائد کیے ہیں۔
ترمیم شدہ پالیسی میں کیا ہے؟
-
- نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق مسافروں کو شراب پینے کی اجازت اس وقت تک نہیں ہونی چاہیے جب تک کہ عملے کے ارکان کی طرف سے پیش نہ کیا جائے۔
-
- عملے کے ارکان کو ان مسافروں کی شناخت کے لیے چوکنا رہنا چاہیے جو اپنی شراب پی رہے ہوں۔
-
- الکحل والے مشروبات کو مناسب اور محفوظ طریقے سے پیش کیا جانا چاہیے۔
- مسافروں کو دوبارہ شراب پیش کرنے سے انکار بھی شامل ہے۔
-
ایئر انڈیا نے کیا کہا؟ ٹاٹا کی ملکیت والی ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلائن نے دیگر ایئرلائن کمپنیوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے طور طریقوں، امریکی نیشنل ریستوراں ایسوسی ایشن (این آر اے) کی گائیڈلائنس کی بنیاد پر پرواز میں شراب کی پیشکش سے متعلق موجودہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔