کمٹہ میں رؤیت ہلال کی تصدیق کے بعد بھٹکل میں قاضی صاحبان نے کیا پیر کو عیدالفطر کا اعلان

05:14PM Sun 1 May, 2022

بھٹکل: یکم مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سے قریب 57 کلو میٹر کی دوری پر واقع کمٹہ میں شوال کا چاند نظر آنے پر  بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے پوری تحقیق کے بعد کل  2 مئی،2022 بروز پیر کو  یکم شوال عیدا لفطر کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چیف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی  نے کل عید کا اعلان کرتے ہوئے جمیع مسلمانوں کو عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ادارہ بھٹکلیس جمیع مسلمانوں کی خدمت میں عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو عالم اسلام کے لیے امن و سکون اور عافیت کا سبب بنائے اور ہماری مغفرت کا سبب بنائے۔آمین