ایڈی یورپا کی زیرقیادت حکومت تحلیل کرتے ہوئے انتخابات کروانامناسب معلوم ہوتاہے:سدارامیا

12:02PM Sat 1 May, 2021

بنگلور۔ یکم اپریل،2021(سالارنیوز)مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں کانگریس نے بھاری جیت درج کی ہے،اس جیت کاسبب بننے والے ووٹرس سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کہاکہ ریاست میں برسراقتداربی جے پی عوامی حمایت کھوچکی ہے۔اس کاواضح پیغام عوام نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں دیاہے۔کووڈجیسے بحران اورمشکل حالات میں حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے۔اس لیے انتخابات میں عوام نے برسراقتداربی جے پی سبق سکھایاہے۔عوامی غیض غضب کا شکاروزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپاکی زیرقیادت حکومت کوتحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کروانامناسب معلوم ہورہاہے۔انتخابات میں جیت درج کرنے والی پارٹی کے امیدوارں کوسدارامیانے تہنیت پیش کی،جیت میں معاون بننے والے پارٹی کے قائدین،کارکنوں کابھی انہوں نے شکریہ اداکیا۔