کسان تحریک: شدید ٹھنڈ، بارش کے باوجود مطالبات کے لیے ڈٹے کسان

03:40PM Mon 4 Jan, 2021

غازی آباد/نوئیڈا: نئے سال کے آغاز سے شدید سردی اور اتوار کو بارش کے قہر کے درمیان زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی اترپردیش کی سرحد پر ڈٹے رہے غازی پور اور نوئیڈا کے چیلا بارڈر پر کسان کسی طرح اپنے آپ کو ٹھنڈ سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف رہے زرعی قوانین کے خلاف کسان شدید ٹھنڈ اور دھند سمیت کئی مصیبتوں کے باوجود دہلی کی سرحدوں پر کسی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ تمام پریشانیوں کے باوجود کسان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ گزشتہ روز صبح سے ہو رہی بارش ان کی تحریک پر مصیبت بن کر برس رہی ہے۔ بارش بھی مظاہرین کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہی تھی۔
بارش سے خود کو بچانے کے لئے کسان بھاگ کر ٹینٹ اور ٹرالی کے نیچے چھپ گئے تھے۔ شدید سردی کے درمیان ہوئی بارش نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کر دیا۔ کچھ کسانوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے حکومت سے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے کسان بلّوسنگھ نے بتایا کہ ترپال اور جو کچھ بھی ہم لے کر آئے ہیں اسی سے سردی اور بارش سے اپنی حفاظت کی ہے۔ مسلسل دو روز سے ہو رہی بارش کی وجہ سے کسانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن نہ تو بارش نہ تو سردی ہم لوگوں کا حوصلہ نہیں توڑ پائے گی۔ ہم کسی بھی حالت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔