مرکزی عید میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام بھٹکل میں میلاد النبی کے جلوس کا کیا گیا اہتمام

02:55PM Sun 9 Oct, 2022

بھٹکل: 09 اکتوبر، 2022  (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی 12/ربیع الاول کے مبارک موقع پر بھٹکل میں مرکزی عید میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس کا اہتمام کیا گیا۔  یہ جلوس بعد نماز عصر عیدگاہ میدان سے نکلا اورشمس الدین سرکل مین روڈ، سلطان اسٹریٹ، شوکت علی روڈ اور چوک بازار سے ہوتے ہوئے مین روڈ سے ہوکر پبلک چبوترہ میں جاکر دعا وسلام کے ساتھ ختم ہوا۔ جلوس میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعتیں پڑھی گئیں اور درود شریف کا بھی ورد کیا گیا ۔   جلوس کو دیکھنے سڑک کی دونوں جانب مرد و خواتین کا ہجوم موجود تھا۔ جلوس کے آگے پیچھے پولس کا بھی کافی سخت بند و بست کیا گیا تھا۔