دینی و دنیاوی تعلیم کا سنگم
01:36PM Mon 21 Jan, 2013

دینی و دنیاوی تعلیم کا سنگم
بھٹکلیس نیوز
شارجہ - اسلام نے تعلیم کو دینی اور دنیاوی بنیاد پرالگ نہیں کیا ہے،الحمدلللہ آج کے دور میں بھی بہت سے ایسے نوجوان ملتے ہیں جو دین و دنیا کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کرتے ہیں، بھٹکل کے ایک طالب علم عبدالبدیع فرزند نظیر احمد قاضی جو امسال اوور وون انگلش ہائی اسکول شارجہ سے دسویں کا امتحان ٩٣ % سے پاس کیا اور اسکے ساتھ انہوں نے قران الکریم کو مکمل حفظ کرکے اپنا نام حفاظ میں شامل کیا ،
١٧ جنوری کی رات انکی رہائش گا شارجہ رولا میں ایک ختم القران کا پروگرام رکھاگیا جماعت اسلامی یو اے ای کے ذمےدار علی احمد صابر صاحب نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوے قرآن کی اہمیت اور حافظ قران کا معاشرے میں مقام پر پر مغز خطاب فرمایے اور حافظ عبدلبادی کے ساتھ انکے والدین کو بھی مبارک باد دی،جلسے میں بھٹکل مسلم جماعت کے صدر جناب باشا صاحب اور بہت سے بھٹکلی حضرات شریک تھے
الله سے دعا ہے کے حافظ عبدالبدیع کو ہر میدان میں کامیاب کرے اور انسے دین کی خدمت کا کام لے امین
ادارہ بھٹکالس انکی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہیں۔

