اڈپی کے شیروا میں فیس بک کے ذریعے تین طلاق دینے پر ایک شخص کو کیا گیا گرفتار
04:52AM Sun 9 Aug, 2020
اڈپی: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیروا پولس نے فیس بک پر اپنی بیوی کو تین طلاق بھیجنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت شیخ محمد سلیم (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
سلیم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ شیروا کا رہنے والا ہے۔ اس نے سواپناز نامی عورت سے 2010 میں نکاح کیا تھا اور اس وقت سے دمام میں رہ رہا تھا۔ تاہم 3 اکتوبر،2019 کو سلیم اپنی بیوی اور بیٹی کو دمام میں ہی چھوڑ کر دوسری عورت کے ساتھ ممبئی چلا آیا تھا۔
تازہ معاملہ میں سلیم نے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سوپناز کو وائس نوٹ بھیجا ہے جس میں اس نے تین طلاق کا اعلان کیا ہے۔
تاہم اس پر کارروائی کرتے ہوئے سوپناز نے شیروا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا تھا جس کے بعد پولس نے سلیم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ہے جہاں سے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
(بشکریہ: ڈائجی ورلڈ)