ماسکو کا انوکھا کیپسول ہوٹل،ڈبوں کی شکل کے کمرے تیار

07:17AM Fri 1 Feb, 2013

ماسکو کا انوکھا کیپسول ہوٹل،ڈبوں کی شکل کے کمرے تیار ماسکو…روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ایسا انوکھا ہوٹل تعمیر کر لیا گیا ہے جہاں لوگوں کو رہائش کیلئے کشادہ کمروں کے بجائے کیپسول رومز فراہم کئے جارہے ہیں۔اس کیپسول ہوٹل میں ڈبوں کی شکل کے کئی آرام دہ کمرے تیار کئے گئے جن میں آرام دہ بستر، الماری ، شیلفس، لیمپس اور یہاں تک کہ آپکی پالتو بلی یا کتے کیلئے بھی جگہ موجود ہے۔2میٹر کے اس منفرد سلِیپ باکس میں بیک وقت دو سے تین افراد آرام کر سکتے ہیں جس کا ایک رات کا کرایہ 50ڈالر متعین کیا گیا ہے۔ 1-31-2013_86153_l